۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مصری صحافیوں کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں میمورنڈم پر دستخط

حوزہ/ 500 سے زیادہ مصری صحافیوں نے ایک درخواست پر دستخط کر کے مصری صحافیوں کی یونین کی کونسل سے صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت پر مبنی اپنے فیصلوں پر تاکید کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی الجزیرہ چینل کے مطابق 500 سے زیادہ مصری صحافیوں نے ایک درخواست پر دستخط کر کے مصری صحافیوں کی یونین کی کونسل سے صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت پر مبنی اپنے فیصلوں پر تاکید کرنے کے لیے زور دیا ہے، مصری صحافیوں کی یونین کے سابق صدر یحییٰ قلاش نے اپنے فیس بک پیج پر مصری صحافیوں کے سنڈیکیٹ کی جنرل اسمبلی کے ممبروں کی جانب سے میمورندم پر دستخط کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ کیا  کہ یہ اقدا م ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ عرب ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے قافلے میں شامل ہونے کا ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

قلاش نے صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو معمول پر لانے کا حوالہ دیتے ہوئے ، زور دے کر کہا کہ یہ اقدام عرب اقوام کے اعتقاد کے منافی ہے ، جو قابض حکومت کو دشمن سمجھتے ہیں اوریہ غیر قانونی ریاست ان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

مصری صحافیوں کی جانب سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت میں دستخط کیے گئے میمورنڈم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مصری جرنلسٹس یونین صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر پابندی عائد کرنے والی پہلی جماعت ہے جس نے 1978 میں مصر اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والےکیمپ ڈیویڈ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سے اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات رکھنے کو منع قرار دیا اور اس کی مخالفت کا اعلان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .